شہزاد پراچہ : سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل پرائیویسی کمپنی کیسپرسکی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، گزشتہ دو سالوں میں سائبر سیکیورٹی میں ناکافی سرمایہ کاری کی وجہ سے عالمی سطح پر 15فیصد کمپنیوں کو سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خطرناک بات یہ ہے کہ اہم انفراسٹرکچر، تیل اور گیس اور توانائی سے متعلق کمپنیوں کو نا کافی بجٹ مختص کرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ سائبر واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔ اور جب عالمی سطح پر کمپنیوں کے مالی معاملات کی بات آتی ہے، تو پانچ میں سے ایک نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس سائبر سیکیورٹی کے مناسب اقدامات کے لیے بجٹ نہیں ہے۔
کیسپرسکی کی جانب سے کمپنی میں سائبر سیکیورٹی پر انسانی اثرات کے بارے میں دنیا بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) اور ان کے لیے کام کرنے والے آئی ٹی سیکیورٹی پروفیشنلز کی رائے جاننے کے لیے ایک تحقیق کی گئی۔ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کو محدود بجٹ کی وجہ سے سائبر واقعات میں سے 13 فیصد کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس اور مالیاتی خدمات کی کمپنیوں میں کو 8 فیصد نے سائبر واقعات کا سامنا کیا۔
سائبرسیکیوریٹی اقدامات کے بجٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر، عالمی سطح پر 78 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ نئے خطرات سے نمٹنے یا ان سے آگے رہنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم، 21 فیصد کمپنیاں اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہیں – 18فیصد نے رپورٹ کیا ہے کہ ان کے پاس کمپنی کے بنیادی ڈھانچے کی مناسب حفاظت کے لیے فنڈز کافی نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ، اب بھی ایسی کمپنیاں موجود ہیں جن کے پاس سائبر سیکیورٹی کے لیے بالکل بھی بجٹ مختص نہیں ہے – 3 فیصد نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس سائبر تحفظ کی ضروریات کے لیے کوئی مخصوص بجٹ نہیں ہے۔
بیشتر جواب دہندگان کمپنیاں اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں اپنی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرنا چاہتی ہیں۔ سرمایہ کاری کے سب سے اہمشعبوں میں سے ایک تھریٹ ڈیٹیکشن سافٹ ویئر اور ٹریننگ ہیں، جہاں 39فیصد کمپنیاں سائبر سیکیورٹی پروفیشنلز کے لیے تعلیمی پروگرامو ں اور 38فیصد جنرل اسٹاف کی تربیت کے لیے بجٹ مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
کیسپرسکی کے وائس پریزیڈنٹ برائے پراڈکٹس ایوان واسونوف کا کہنا ہے کہ، کمپنیوں کو سائبر سیکیورٹی کی سرمایہ کاری کو کاروباری حکمت عملی کے ساتھ جوڑنا چاہیے اور سائبر سیکیورٹی کو اپنے کاروباری اہداف کا حصہ سمجھنا چاہیے۔ مہم اپنے ایس اے ایس ای پورٹ فولیو کے ساتھ ساتھ ایکس ڈی آر اور ایم ڈی آر اور مربوط اے آئی، مشین لرننگ، خودکار ڈیٹیکشن اور رسپانس، خودکار تھریٹ ڈیٹیکشن، آؤٹ آف دی باکس انٹیگریشنز وغیرہ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔