56

نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء آج سے ہوگا

لاہور۔ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بکنگ پر نئے کرنسی نوٹوں کا آج (پیر) سے اجراء ہوگا۔نئے نوٹ ملک کے 142 شہروں میں کمرشل بینکوں کی نامزد1702 ای برانچز اورایس بی پی بی ایس سی کے 16فیلڈ دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

 موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹوں کا اجرا  20 مئی سے 31 مئی 2019 تک جاری رہے گا۔ نامزد ای برانچوں کی برانچ آئی ڈی اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ www.sbp.org.pk،  پی بی اے کی ویب سائٹ www.pakistanbanks.org  اور کمرشل بینکوں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔اس کے علاوہ یہ برانچ آئی ڈی نامزد ای برانچوں کے باہر نمایاں مقام پر آویزاں کی جائے گی۔