165

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ

شارجہ: پی ایس ایل کے پندرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فلیڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہرا کر مسلسل چوتھے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ کراچی کنگز 4 میں سے صرف ایک میچ ہی جیت پائی ہے اور اسے 3 میں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔