160

کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

شارجہ: پی ایس ایل کے تیرہویں میچ میں کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتااور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کراچی کنگز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک 4 میچوں میں سے 2 جیتے ہیں جب کہ 2 میں اسے ناکامی کا سامنا رہا ہے، کراچی کنگزنے 3 میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور 2 میں شکست اور کم ترین رینٹ ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔