112

پی ایس ایل میں آج گلیڈی ایٹرز اور سلطانز مدمقابل ہوں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 4 سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ شائقین کی دلچپسی بڑھاتا جارہا ہے، ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مد مقابل ہوں گی۔ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس سے اسکور بورڈ پر سرفہرست ہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے زبردست شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

جب کہ ملتان سلطانز بھی اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کھائی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی، اس اعتبار سے اسکور بورڈ پر ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔