135

پی ایس ایل 4 کا آج سے آغاز، رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی میں ہوگی

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ہونے جارہا ہے جب کہ افتتاحی تقریب میں جنون گروپ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔

پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق آج 8 بجکر 45 منٹ پر دبئی میں شروع ہوگی جس میں جنون گروپ، فواد خان اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔

تقریب میں پرفارم کرنے والے امریکی فنکار پٹ بل نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث رنگا رنگ تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔