162

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان

دبئی: آئی سی سی نے آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیموں کا انتخاب 31 دسمبر 2018 کی رینکنگ پر کیا گیا ہے۔ ابتدائی 8 ٹیمیں براہ راست سپر 12 میں کھیلیں گی۔ ان میں پاکستان، انڈیا، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان شامل ہیں۔ گزشتہ برس کی عالمی رینکنگ میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔

نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں سری لنکا اور بنگلا دیش دوسری چار ٹیموں کے ساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔ اس کی چار ابتدائی ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائیں گی۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔