86

خیبر پختونخوا میں بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے منصوبہ تیار

اسلام آباد۔خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبہ کے بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے منصوبہ تیار کیا ہے۔محکمہ صنعت کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں 2 ہزار 3 سو صنعتی یونٹوں میں صرف 8 سو صنعتی یونٹس فعال ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ 15 سو صنعتی یونٹس کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کوٹیکس میں سہولت کے ساتھ ساتھ مزید سہولیات کی فراہمی کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔