94

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

 اسلام آباد: فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 14 نومبر کو نیپرا ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143  فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ کابینہ نے بھی اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔