136

پی سی بی کا ملتان سلطانز سے معاہدہ ختم

واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم  کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ ختم کر دیا، ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز کو 2 ماہ سے یاد دہانی کرائی جا رہی تھی کہ وہ 5.2 ملین ڈالر بینک گارنٹی جمع کرائے مگر فرنچائز ایسا کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے معاہدہ ختم کیا گیا۔