131

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی

ابوظہبی: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور صاحبزادہ فرحان نے کیا لیکن ان فارم بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر ملنے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

صاحبزادہ فرحان بھی 8 گیندوں پر صرف ایک رن بنا پائے اور اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد آصف علی اور حفیظ کے درمیان اچھی شراکت قائم ہوئی اور حفیظ 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آصف علی 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان سرفراز احمد نے بھی 34 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ شعیب ملک 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل، اش سوڈھی اور گرینڈہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔