95

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح کون؟ پاکستان اور بھارت آج فائنل میں ٹکرائیں گے

مسقط: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں آج پاکستان روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل آج رات 10 بجکر 10 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان مقررہ وقت میں میچ 4-4 گول سے برابر رہا لیکن پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ملائیشیا کو 1-3 سے زبردست شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔

دوسری جانب بھارت نے جاپان کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔