150

سرفراز احمد کی کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کی تردید

ابو ظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کی تردید کردی۔

ابو ظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کارکردگی اچھی رہی اس کے باوجود نہ جیت سکے جس کا افسوس ہے، صرف ایک وکٹ مل جاتی تو میچ جیت سکتے تھے، اب دوسرے ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دے کر میچ جیتیں گے۔

سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ بطور کپتان ان کی اپنی بیٹنگ کارکردگی اچھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں ان فٹ امام الحق کی جگہ فخر زماں کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کپتان نے کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوچ سے اختلاف کی باتیں یہیں ختم ہوگئیں، اب آگے نکلنا ہے۔