115

مرغی کی قیمت میں 60روپے کلو اضافہ

پشاور۔اشیاء خورد و نوش کی دیگر قیمتوں کی طرح مرغی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں ٗ صوبائی دارالحکومت میں 15دنوں میں مرغی کی قیمت میں 60روپے اضافہ ہوگیا ہے

100روپے کلو فروخت ہونے والی مرغی 164روپے کی ہو گئی ہے جبکہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے متحدہ پولٹری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حضرت گل کا کہنا ہے کہ جب مرغی کے نرخ ایسوسی ایشن طے کرتی تھی تو قیمتوں کو اعتدال پر رکھا جاتا ہے تاہم اب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک پشاور کے آفیسرز ملی بھگت سے قیمتوں کا تعین کرتے ہیں جس میں عوام کی قوت خرید کا خیال نہیں رکھا جاتا ۔