97

روپے کی قدر میں اضافہ ٗ ڈالر کے نرخوں میں کمی

کراچی ۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسوں کی کمی کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 38 پیسوں کی کمی کے بعد 133 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں 12 روپے 75 پیسے مہنگا ہو کر137 روپے تک فروخت ہوا تھا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 133 روپے 64 پیسوں پر پہنچ کر رْک گئی تھی۔

منگل کو ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ایک دن میں پاکستان کے بیرونی قرضے 900 ارب سے تجاوز کر گئے تھے۔ گزشتہ دو روز میں انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں نو روپے 39 پیسے تک کی کمی آئی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ ڈالر کے مقابل روپے کی قدر گرا کر 145 روپے فی ڈالر کی سطح تک لایا جائے لیکن پاکستانی حکام کا موقف تھا کہ بیرونی اکاؤنٹ کے چیلنج سے نمٹنے کے لے اس مالیاتی سال کے آخر تک شرح تبادلہ 137 روپے فی ڈالر کافی ہوگا۔