274

ریسلنگ سٹار گولڈ برگ پاکستان کا دورہ کریں گے

لاہور ۔ انٹرٹینمنٹ ریسلنگ کے سپر سٹار گولڈ برگ بھی پاکستانی رِنگ کو چار چاند لگائیں گے۔ پاکستانی مداحوں کو اکیاون سالہ امریکی پہلوان گولڈ برگ کی پاکستان آمد کی امید لگ گئی،

انتظار ابھی سے بڑھنے لگا ریسلنگ کے عالمی چیمپئن اور سال بھر کے ناقابل شکست گولڈ برگ کے سٹائل، تگڑے جوڑے، پکے داؤ اور ایکشن پاکستان میں دیکھے جائیں گے۔

پرو ریسلنگ انتظامیہ کو گذشتہ سال بڑی کامیابی ملی جب ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے نام اِن ایکشن ہوئے۔ دو ہزار اٹھارہ میں مایہ ناز ریسلر گولڈ برگ کے آنے سے رونقیں دوبالا ہوں گی۔