78

نوجوان کھلاڑیوں نے بھارتی سرزمین پر فتح کے جھنڈے بلندکردیئے

نیودہلی: پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑیوں نے ہمسایہ ملک بھارت کی سرزمین پر فتح کے جھنڈے بلندکردیئے۔

 بھارتی شہر چنئی میں کھیلی گئی ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے  انڈر 15  فائنل میں حمزہ خان نے بھارتی حریف  ارنیو سیرن کو گیارہ نو، گیارہ چھ اور گیارہ سات سے شکست دے کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

حارث قاسم نے  انڈر 17 کیٹگری کے گولڈ میڈل مقابلے میں ملائیشین حریف کو زیرکرکے پاکستان کا نام بلند کیا۔ انڈر 19 کے فائنل میں عباس زیب  نے بھارتی ہانگ کانگ کے چنگ یات لونگ کے خلاف برتری ثابت کی تاہم انڈر 13 فائنل میں پاکستان کے انس بخاری کو بھارتی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے عہدیداروں ،کوچ، انٹرنیشنل ریفری آصف خان اور وحید نے شاندار جیت پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔