74

ایشیا کپ؛ افغانستان کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی  کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے  مقابلے میں افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے نجیب اللہ زردان کی جگہ سمیع اللہ شنواری کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

گروپ بی سے لگاتار دو میچز ہارکر سری لنکا کے ایونٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے باقی بچنے والی دونوں ٹیمیں بنگلا دیش اور افغانستان سپر 4 راؤنڈ میں جگہ پکی کرچکی ہیں، اب ان دونوں کا باہمی مقابلہ ابوظہبی میں ہورہا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ جو بھی ٹیم جیتے گی وہ ابوظہبی میں ہی اپنا اگلا میچ کھیلے گی جبکہ شکست خوردہ سائیڈ کو نہ صرف دبئی میں کھیلنا ہوگا جہاں پر زیادہ گرمی میں اس کا مقابلہ گروپ اے کی ٹاپ ٹیم سے ہوگا۔ اس لیے دونوں ہی دبئی میں کھیلنے سے بچنے کی خواہاں ہیں۔