90

پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈکپ کے انعقاد کا اعلان

کرکٹ، فٹبال اور ہاکی سمیت متعدد کھیلوں کے ورلڈ کپس کا انعقاد تو ہوتا رہتا ہے مگر کیا آپ نے کبھی ریسلنگ کے کسی عالمی کپ کو کبھی دیکھا ؟

اگر نہیں تو ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے پہلے ورلڈ کپ مقابلے کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔

جی ہاں 2 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں شیڈول ایونٹ کراﺅن جیول میں پہلی بار ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہورہا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کو کمپنی نے ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈکپ کا نام دیا ہے اور اس کے بارے میں بس یہ بتایا ہے کہ اس کے ذریعے دنیا کے سب سے بہترین ریسلر کا تعین کیا جائے گا، جبکہ اس ایونٹ میں کسی خواتین ریسلر کو شریک نہیں کیا جائے گا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے اشتراک سے ریاض کے کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 2 نومبر کو کراﺅن جیول ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔

اس ایونٹ میں یونیورسل چیمپئن شپ کے لیے رومن رینز (چیمپئن)، بروک لیسنر اور براﺅن اسٹرومین آپس میں ٹکرائیں گے۔