160

فائنل میں شکست پر سرینا ولیم امپائر پر پھٹ پڑیں، صنفی امتیاز کا الزام

نیویارک: فائنل میں شکست سے دل برداشتہ سرینا ولیمز نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے میچ ریفری کو جھوٹا اور چور قرار دے کر صنفی امتیاز برتنے کا الزام دھر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپانی کھلاڑی نوامی اوساکا نے میدان مار لیا۔ شکست خوردہ امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیم نے امپائر کے فیصلوں کو شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔

غصے سے آگ بگولہ سرینا ولیم نے میچ کے دوران ہی نہ صرف امپائر کو مخاطب کرتے ہوئے جھوٹا اور چور کہہ کر پکارا بلکہ صنفی امتیاز برتنے کا الزام بھی دھر دیا۔ امپائر سے بدتمیزی پر امریکی ٹینس اسٹار کی حریف اوساکا کو ایک پوائنٹ دے دیا