223

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی۔انٹربینک فارن کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے شروع میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک فارن کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے شروع میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر ایک پیسہ بڑھ کر124.24پیسے ہو گئی ۔جولائی میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی تھی اور ایک ڈالر تقریبا 129 روپے کا ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آئی۔ گزشتہ برس دسمبر سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 21 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔رواں برس جنوری میں ڈالر 110 روپے کا تھا لیکن اس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی 18 کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 75 پیسے تک پہنچ گیا۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی تاہم یہ اب بھی سابقہ سطح سے خاصی بلند ہے۔