251

پاکستان اور نیوزی لینڈ کل پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے

ویلنگٹن:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا امتحان سر پر آن پہنچا۔ دونوں ٹیموں کا پہلا مقابلہ جمعے اور ہفتے کی درمیان شپ رات تین بجے شیڈول ہے۔

پاکستان ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ شروع ہو چکا ہے اور ون ڈے سیریز کا امتحان سر پر آن پہنچا ہے۔ قومی ٹیم نے بھی میزبان ٹیم کیخلاف اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ کھلاڑیوں کی ولنگٹن میں پریکٹس کی اور خامیاں دور کرنے کے لئے خوب پسینا بہایا۔ کھلاڑیوں نے جم میں بھی ٹریننگ کی۔

شاہینوں نے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ الیون کو ایک سو بیس رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے جمعے اور ہفتے کی درمیان شپ ،،رات تین بجے شروع ہو گا۔ سرفراز الیون کو نہ صرف مضبوط کیویز کا چیلنج درپیش ہو گا بلکہ ویلنگٹن کی تیز ہواؤں اور باؤنسی وکٹ کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔