104

ایشین گیمز والی بال؛ پاکستان نے بھارت کو 1-3 سے شکست دیدی

جکارتا: ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم نے بھارت کو 1-3 سے شکست دیدی۔

جکارتہ میں جاری میگا ایونٹ کے مینز والی بال کوارٹر فائنل میں روایتی حریف مدمقابل ہوئے، بھارت نے پہلا سیٹ 21-25  سے جیتا تاہم پاکستانی پلیئرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔  میچ کا سکور 21-25، 21-25، 21-25 اور 23-25 رہا۔

واضح رہے کہ قومی والی بال ٹیم نے پہلے پول میچ میں منگولیا کو 0-3 سے شکست دی تھی، دوسرے اور تیسرے میچ میں ایران اور کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔