340

سونے کی فی تولہ قیمت250 روپے کمی سے56 ہزار 250 رہ گئی

سونے کی تولہ قیمت250 روپے کمی سے56 ہزار 250 رہ گئی فوٹو : فائل

 کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے 1314 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 اور 214 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر56 ہزار 250 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر48 ہزار 214 روپے ہوگئی۔

تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 830 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت711.42 روپے پرمستحکم رہی ہے۔