240

عمران خان کی جیت کے بعد ڈالر کی قیمتیں کم ہونا شروع

کراچی۔کاروباری ہفتے کے اختتامی روز ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی،انٹر بینک میں ڈالر21 پیسے سستا ہو کر 127 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 230پوانٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

100انڈیکس 42ہزار 319کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔مجموعی طور پر 2 کروڑ 26 لاکھ87ہزار 580 شیئرز کا کاروبار جاری ہے جن کی کل مالیت 1ارب 64کروڑ92لاکھ93ہزار976ہے۔