114

نیشنل سیونگ کی مختلف سکیموں کے منافع میں اضافے کا امکان

کراچی۔یٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیواؤں کے لئے خوشخبری، نیشنل سیونگ کی مختلف سکیموں کے منافع میں اضافے کا امکان ہے۔بچت سکیموں کے شرح منافع میں آدھا فیصد اضافے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق نیشنل سیونگ کے ادارے نے ریٹ میں آدھا فیصد یا 50 بیسس پوائنٹس اضافے کی سمری تیار کرلی ہے جو جلد وزارت خزانہ کو ارسال کر دی جائے گی۔

بچت سکیموں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔اس وقت پینشنز اور بہبود سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 10 اعشاریہ 8 فیصد، سپیشل سیونگ سکیم کا شرح منافع 76 اعشاریہ 6 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 8 اعشاریہ 10 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 7 اعشاریہ 63 فیصد ہے۔