138

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا آج سے روس میں آغاز

ماسکو: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ کے 21ویں ایڈیشن کا آج سے روس میں آغاز ہو رہا ہے جہاں افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کا آغاز ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب سے ہو گا جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار دیگر سینکڑوں فنکاروں کی مدد سے تقریب کو یادگار بنائیں گے جبکہ ماضی کے برازیلین سپر اسٹار رونالڈو بھی شرکت کریں گے۔

32 دنوں کے درمیان ورلڈ کپ کے 64 میچز روس کے 11 شہروں میں قائم 12 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

عالمی کپ کے آغاز سے قبل روسی شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو بھی فیفا فین کارڈ جاری کر دیا گیا ہ