168

فیفا ورلڈ کپ 2018 کا گانا جاری

اسلام آباد: فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ 2018 گانا ‘لِو اٹ اپ’ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ گانا معروف فنکاروں ول اسمتھ، نکی جیمز اور ایرا استریفی نے گایا ہے۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 آئندہ ماہ روس میں منعقد کیا جائے گا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

میگا ایونٹ کی انتظامیہ کی جانب سے ورلڈ کپ سے 20 دن قبل گانا ریلیز کیا ہے۔ شائقین اس میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک اس گانے کو 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بات کی توقع ہے کہ اس گانے کے تنیوں گلوکاروں کو فیفا کے فائنل میں پرفارمنس کے لیے مدعو کیا جائے۔ فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل ماسکو میں 15 جولائی کو ہوگا۔

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے کا یہ سلسلہ 1966 سے جاری ہے۔