109

پشاور میں ہنڈی کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف آپریشن

پشاور۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے چوک یادگار میں غیر قانونی طور پر کرنسی ایکس چینج اور ہنڈی کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی دکانیں سیل کردیں حکام کے مطابق گزشتہ روز چوک یادگار میں غیر قانونی طور پر کرنسی ایکس چینج اور ہنڈی کا کاروبارکرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیاگیا۔

اس دوران کئی دکانیں سیل کردی گئی ہیں جبکہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد موقع سے فرار ہوگئے حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔