77

خیبر پختونخوا بجٹ ٗ اپوزیشن کا تعاون سے انکار

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت کی طر ف سے بجٹ کی تیاری میں تعاون کے معاملہ پر اپوزیشن جماعتوں نے انکار کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ اس مرحلہ پر تعاون کا کوئی فائدہ نہیں جس کے بعد صوبائی بجٹ کی تیاری اور منظوری کے امکانات معد وم ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی حکومت کو حتمی طور پر اپنے انکار سے آگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ا س مرحلہ پر نہ تو مشترکہ طور پر بجٹ تیار کیاجاسکتاہے نہ ہی اس کی منظوری میں تعاون کیاجاسکتاہے ۔

اپوزیشن جماعتوں کے ذرائع کا کہناہے کہ اس موقع پر بجٹ میں تعاون سے ان کو سیاسی طور پر نقصان پہنچ سکتاہے اپوزیشن کے انکار کے بعدحکومت کے پاس بجٹ پیش نہ کرنے کے علاوہ اورکوئی آپشن باقی نہیں بچا اور وزیر اعلیٰ جلد ہی مشاورت کے بعداس حوالہ سے باضابطہ طورپر اعلان کردیں گے