269

محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ

 لاہور: آل راﺅنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ ہو گئے، آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں ایکشن کی جانچ منگل کو ہوگی۔

گزشتہ سال رپورٹ کئے جانے کے بعد آئی سی سی کے زیر اہتمام ٹیسٹ میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد سے متجاوز پایا گیا تھا، اصلاح کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کے بعد آئی سی سی سے دوبارہ جائزے کیلئے درخواست کردی گئی تھی۔ کیریئر میں تیسری مرتبہ پابندی کا شکار ہونے کے بعد محمد حفیظ کا آل راؤنڈر اسٹیٹس معطل ہونے کی وجہ سے کیریئر بھی خطرے میں ہے۔