176

کامن ویلتھ گیمز؛ پاک بھارت ہاکی ٹاکرا کل ہوگا

لاہور: کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم ہفتہ کو روایتی حریف بھارت کے مقابل ہوگی جب کہ پہلے میچ میں ویلزسے مقابلہ برابر ہونے کے بعد گرین شرٹس کو انتہائی مشکل چیلنج درپیش ہے۔

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں 10 ٹیمیں شریک ہیں، پول ” اے“ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں جب کہ پول ”بی“ میں پاکستان کے ساتھ، بھارت، انگلینڈ، ملائیشیا اور ویلز کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم اپنی پہلی مہم میں کمزور حریف ویلز کیخلاف اچھا آغاز نہیں کرسکی جب کہ قومی ٹیم اب کل بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی۔

گزشتہ چند سالوں میں گرین شرٹس کا روایتی حریف کیخلاف ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں، گولڈ کوسٹ میں فتح کیلیےغیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ہوگی۔ پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے گروپ میچ میں اتوار کو انگلینڈ جب کہ 11 اپریل کو چوتھے اور آخری گروپ میچ میں ملائیشیا کے مقابل ہوگی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 13 اپریل جبکہ فائنل اگلے روز کھیلا جائیگا۔