393

نیا ریکارڈ‘اینڈرسن کو صرف ایک شکار درکار

میلبورن۔ انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کو ٹیسٹ میں سابق ویسٹ انڈین کپتان کرٹنی واش کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید ایک وکٹ درکار ہے۔ اس طرح وہ ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں باؤلر بن جائیں گے۔

جیمز اینڈرسن اب تک 133 میچوں کی 248 ویں اننگز میں 519 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر کرٹنی واش کی وکٹوں کی تعداد 519 ہے۔