پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے لیے رجسٹریشن کروالی۔
محمد عامر نے انگلینڈ کے شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔محمد عامر برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد برطانوی شہری کا درجہ حاصل کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اے پی ایل کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی ایل ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے اور اے پی ایل کا پلیئرز ڈرافٹ کل ہوگا۔
خیال رہے کہ برطانوی شہری ہونے کی وجہ سے محمد عامر کو پی سی بی کے این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔









