208

پاک‘بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں‘شکلا

جھانسی۔آئی پی ایل کے چیئرمین اور کانگریس کے رہنما راجیو شکلا نے کہا ہے کہ ہم اپنے کھیلاڑیوں کی سیکورٹی پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، پاکستان کرکٹ تعلقات کی بحالی کا مستقبل قریب میں کوئی بھی امکان نہیں ۔

آئی پی ایل کے چیئرمین اور کانگریس کے رہنما راجیو شکلا نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں ہیں، ہمیں اپنے پلیئرز کی سیکیورٹی سب سے زیادہ عزیز اور اس پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔