199

میلبورن ٹیسٹ ‘آسٹریلیا نے 3 وکٹوں پر 244 رنز بنا لئے

میلبورن ۔ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری اور کپتان سٹیون سمتھ کے ناقابل شکست 65 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے۔ ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے۔ کپتان سٹیون سمتھ ناقابل شکست 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن، براڈ اور ووکیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بینکرافٹ 26 رنز بناکر ووکیز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، وارنر103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے‘سٹیون سمتھ 65 اور مارش 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن، براڈ اور ووکیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔