212

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں وارنر کی شاندارسنچری

میلبورن۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 21 سنچری سکور کی۔

ڈیوڈ وارنر نے یہ کارنامہ ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرانجام دیا، انہوں نے انگلینڈ ٹیم کے باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے نہ صرف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 21 ویں سنچری سکور کی بلکہ 6 ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔