ستمبر کے مہینے میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 20 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس دوران 10 ہزار 897 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ اگست میں یہ تعداد 13 ہزار 642 تھی۔ اس کے برعکس، آٹو سیکٹر کی مجموعی فروخت ماہانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار 310 یونٹس رہی جبکہ سالانہ بنیاد پر اس میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی آٹو سیلز 28 فیصد بڑھ کر 6 لاکھ 11 ہزار 143 یونٹس رہیں۔ اس دوران موٹر سائیکلوں کی فروخت 11 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 95 ہزار 626 رہی، ٹریکٹروں کی فروخت میں 73 فیصد (1,815 ٹریکٹر) اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں 427 فیصد (6,876 گاڑیاں) کا زبردست ماہانہ اضافہ دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق سیلز ٹیکس اور نئی آٹو پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کاروں کی فروخت پر اثرانداز ہوئی جبکہ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے اعلان سے ٹریکٹرز کی طلب میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
4









