3

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت میں نمایاں اُچھال دیکھنے میں آیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 58 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 59 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 184 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی بھاؤ بڑھ گئے ہیں، جبکہ سونا خریدنے اور زیورات بنوانے کے خواہش مند افراد کو اب مزید رقم خرچ کرنا پڑے گی۔

ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر سرمایہ کاروں اور خریداروں کی نظریں مرکوز ہیں۔