4

ایشین گیمز: پاکستان نے عمان کو 7-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور عمان کے خلاف مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جبکہ سفیان خان نے 2، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان نے پول بی کے اپنے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرکے گروپ مرحلہ 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر مکمل کیا، جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ پاکستان نے پول بی میں پانچ میں سے چار میچز جیتے اور واحد شکست ملائیشیا کے ہاتھوں ہوئی۔

قومی ٹیم نے پانچ پول میچز میں مجموعی طور پر 28 گول کیے جبکہ 8 گول کھائے، جس کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

پاکستان کے سیمی فائنل کا مقابلہ یکم اکتوبر کو ہوگا، جبکہ میڈل میچز 3 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

عمان کے خلاف بڑی فتح کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی نظریں اب سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے ایشین گیمز میں میڈل کیلئے اپنی مہم آگے بڑھانے پر ہیں۔