3

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سمیت یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوکر 279.22 روپے پر آگیا۔

اسی طرح یورو کی قیمت میں 88 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد یورو 320.75 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.38 روپے سستا ہوکر 373.87 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم ایکسچینج ریٹ میں 2 پیسے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 76.29 روپے ہوگئی۔

سعودی ریال بھی ایک پیسے مہنگا ہوکر 74.52 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

کرنسی مارکیٹ میں دن کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی قیمتوں میں کمی جبکہ درہم اور سعودی ریال کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔