3

محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نااہل قرار

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کے متعلقہ محکموں کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ رپورٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع نہیں کرائی گئیں، جس کے باعث وہ اپنی ٹیموں کی نمائندگی سے محروم ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے قواعد کے تحت فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ رپورٹس جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پریزیڈنٹ ٹرافی کا آغاز کل پنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور پشاور میں ہوگا۔ امام الحق نے او جی ڈی سی ایل کی قیادت کرتے ہوئے پی ٹی وی کے خلاف میچ کھیلنا تھا، جبکہ شان مسعود کی عدم موجودگی میں محمد رضوان نے سوئی گیس کی کپتانی کرنا تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ رپورٹس جمع نہ ہونے کے باعث دونوں کھلاڑی اب پہلے مرحلے میں ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

دوسری جانب انکوائری اور ڈومیسٹک کرکٹ سے باہر ہونے کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے مستقبل سے متعلق بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

پی سی بی نے تمام کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں کم از کم پانچ میچز کھیلنا لازمی قرار دے رکھا ہے، جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ پر بھی اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔