8

پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کے اسکواڈ سے برائیڈن کارس اور میتھیو فشر کو ڈراپ کردیا گیا، جبکہ سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

15 رکنی اسکواڈ میں کپتان جو روٹ، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، سونی بیکر، شعیب بشیر، ہیری بروک، سیم کک، جورڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، جیمی اسمتھ اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست ہوئی تھی، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 194 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرنے کی کوشش کرے گا، جبکہ پاکستان سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے کیلئے میدان میں اترے گا۔