پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے 10 کلو وزن کے ساتھ پنچز کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
عرفان محسود نے ایک منٹ میں 38 فل ایکسٹنشن پنچز کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا، جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ہدف 30 پنچز مقرر کیا گیا تھا۔
عرفان محسود کے مطابق وہ پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر 70 سے زائد ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔ انہوں نے 100، 80، 60 اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ بھی مختلف عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکا، بھارت اور جرمنی سمیت تقریباً 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز بھی توڑ چکے ہیں۔
عرفان محسود نے اس نئے اعزاز کو پاکستان کے لیے فخر کا باعث قرار دیتے ہوئے مزید عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔









