6

ایل پی جی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 258 روپے 65 پیسے مقرر

عوام کے لیے ایک اور مہنگائی کی خبر سامنے آگئی، یکم ستمبر سے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت بڑھ کر 258 روپے 65 پیسے ہوگئی ہے۔

گھریلو سلنڈر بھی مہنگا

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 51 روپے 17 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ وہ کاروبار اور شعبے بھی متاثر ہوں گے جو بطور ایندھن ایل پی جی استعمال کرتے ہیں۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔