ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، تقریب میں ایونٹ میں شریک تمام 8 ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔
ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہیں۔
ایونٹ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز کل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا۔
پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 ستمبر کو مدمقابل ہوں گی۔
ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر اور دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ویمنز ایشیا کپ کا فائنل 13 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔









