2

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان: 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 76 ہزار 591 پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری روز کے دوران ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 254 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 591 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دن بھر کی ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انڈیکس 2 ہزار 134 پوائنٹس کے بینڈ میں حرکت کرتا رہا۔

حصص بازار میں مجموعی طور پر 66 کروڑ شیئرز کے سودے طے پائے جن کا کل مالیاتی حجم 30 ارب روپے رہا۔ مارکیٹ میں مندی کے اثرات کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 27 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، جس سے مجموعی مالیت گھٹ کر 19 ہزار 787 ارب روپے کی سطح پر آ گئی۔