2

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ کتنے کا؟

بین الاقوامی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 415 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 146 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 111 روپے پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 373 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ ہوگیا تھا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہوگئی تھی۔