7

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل چیمپئنز کپ کی ٹرافی کی رونمائی، چاروں ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت

نیشنل چیمپئنز کپ کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی دلکش افتتاحی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی ہے، جس میں شریک ٹیموں کے کپتانوں نے حصہ لیا۔

ٹرافی کی رونمائی کی پروقار تقریب میں پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، پاکستان بلوز کے کپتان صاحبزادہ فرحان، پاکستان وائٹس کے کپتان صائم ایوب اور پاکستان گرینز کے نائب کپتان فہیم اشرف نے شرکت کی۔ گرینز کے کپتان شاداب خان عدم دستیابی کی وجہ سے تقریب میں موجود نہیں تھے۔ ٹورنامنٹ سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس میں چاروں ٹیمیں (پاکستان گرینز، وائٹس، بلوز اور گولڈ) ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی، جبکہ لیگ مرحلے کے اختتام پر دو سرفہرست ٹیمیں 18 اگست کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 2027ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے جس میں سینئر اور ابھرتے ہوئے 44 کھلاڑیوں کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا، جبکہ 13 ریزرو کھلاڑی بھی منتخب کیے گئے ہیں۔

ٹیموں کے مکمل اسکواڈز:

پاکستان گرینز: شاداب خان (کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، فرحان یوسف، مہران ممتاز، محمد حسنین، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، سعد بیگ اور سمیر منہاس۔

پاکستان وائٹس: صائم ایوب (کپتان)، عاکف جاوید، علی رضا، حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، محسن ریاض، محمد وسیم جونیئر، سعد مسعود، شہزیب خان اور عثمان خان۔

پاکستان بلوز: صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبداللہ شفیق، احمد دانیال، عرفات منہاس، حسن علی، حسین طلعت، جہانداد خان، روحیل نذیر، شمیل حسین، سفیان مقیم اور تیمور خان۔

پاکستان گولڈ: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، عبدالسبحان، فیصل اکرم، حیدر علی، کامران غلام، معاذ صداقت، محمد نواز، محمد اخلاق، محمد عمران اور سعد خان۔