پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 5 اگست کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک لانے کی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت کمی کے بعد 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر تک آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت پیٹرول 4 روپے 8 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔
حتمی قیمتوں کا اعلان حکومت کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔









